ایکسائز: خالی پلاٹوں پرعائد ٹیکس کی وصولی، پلاٹ مالکان کونوٹس جاری

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی لاہور راؤ شکیل احمد خان کی ہدایت پر خالی پلاٹوں پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلئے40ہزار سے زائد پلاٹ مالکان کونوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز نے ماتحت افسروں اور سٹاف کے ہمراہ رائیونڈ روڈ پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دورہ کیا اوروہاں موجود خالی پلاٹوں اور ان پر عائد ٹیکس کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ صوبائی حکموت نے کچھ عرصہ قبل بعض علاقوں میں موجود8مرلہ سے زائد رقبہ کے پلاٹوں پر ٹیکس عائد کیا تھا جس کی وصولی کیلئے اب بڑی مہم شروع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …