لاہور( میڈیا 92نیوز )امیگریشن حکام نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی کر کے سائوتھ افریقہ جانےوالے مسافر کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق امیگریشن حکام نے ائیر پورٹ دوران امیگریشن چیکنگ کے دوران فلائٹ نمبر SV735 پر جعلی ویزہ پر سائوتھ افریقہ جانے والے مسافر محمد ریاض کو گرفتار کر کے ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا ایف آئی اے کے مطابق محمد ریاض نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے سائوتھ افریقن خاتون ایجنٹ سے ویزا حاصل کیا تھا۔
