لاہور( میڈیا 92نیوز ) سبزہ زار پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون ، 3ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 300پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار پولیس نے علاقے میں پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کے دوران 3پتنگ بازوں عمیر ، فرحان اور عبداللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 300پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔
