اورنج لائن ٹرین کے لیے کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 5مزدور مٹی تلے دب گئے

 لاہور(ظہیر الحق سے ) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین کے لیے کی جانے وا لی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 5مزدور مٹی تلے دب گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے مزدورں کو نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ہال روڈ چوک پر اورنج لائن کے زیر زمین ٹرمینل بنانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھاکہ اس دوران مٹی کا تودہ گڑھے میں موجود مزداروں پر گر گیا جس کے نتیجے میں 5مزدور ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو نے بروقت کارروائی کر کے مزدوروں کوگڑھے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو زرائع کے مطابق 3مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد موقع پر ہی فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ 45سالہ عبدالوہاب اور 25سالہ سمیع الرحمان کوہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ اس موقع  پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ، انکا کہنا تھا کہ تودہ اچانک گرا ، کسی کی غلطی نہیں ہے ، نیسپاک کی جانب سے باقائدہ کلیئرنس کے بعد ہی مزید کھدائی کی اجازت دی جائے گی جبکہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کو بارہا شکایت کی کہ کھدائی کیلئے جگہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …