لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے موچی گیٹ میں منعقد کئے جانیوالے جلسے میںسکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے خار دار تاروں سے راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ سڑکوں کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے اس موقع پرایس پی آپریشن سٹی ڈویژن علی رضا نے موچی گیٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسے میںآمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار ایس پی آٹھ ڈی ایس پی اور ستراہ ایس ایچ او لاہور پولیس کی جانب سے تعینات کیے گیے ہیں اور سکیورٹی کو موثر اقدامات کے ساتھ یقینی بنایا گیا ہے۔
