فیصل ٹاؤن، گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جھلس گئے

لاہور (عمر خالد سے) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے 4 بچوں سمیت خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں35 سالہ خاتون صبح کے وقت اپنے چاربچوں سمیت گھر میں سو رہی تھی کہ اس دوران اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون بچوں سمیت جھلس گئی، آگ لگنے سے گھر میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 16 سالہ نور فاطمہ، 12 سالہ رضا، 8 سالہ قائم علی، 1 سالہ محمد حسین اور 35 سالہ خاتون جھلس کر زخمی ہوئی، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …