لاہور(اظہر محمود سے)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سیف اللہ نے پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پنجاب میں سینیٹ کی7جنرل۔2 علما و ٹیکنو کریٹس۔ 2 خواتین کی مخصوص اور ایک غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشست پر 3مارچ کو الیکشن ہونگے… تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن کے مطابق جنرل نشستوں کے لئے سفید۔خواتین کے لئے پنک۔علماء و ٹیکنوکریٹس کے لئے سبز اور غیر مسلموں کی مخصوص نشست پر ووٹنگ کے کئے پیلا بیلٹ پیپر استعمال ہو گاسینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشن پنجاب اسمبلی میں قائم کیا جائگا۔ سینیٹ الیکشنز کے لیے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور اشتہاری ملزم اسحاق ڈار نے بھی کاغذات نامزدگی وصول کر لئے۔ہارون اختر خان۔کامل علی آغا ۔سعود مجید۔ سابق گورنر چوہدری سرور ۔انعام اللہ خان نیازی۔اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے فرزند جاوید اقبال سمیت 46امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔زیادہ تر امیدواروں نے اہنے نمائندوں کے زریعے کاغذات وصول کئے۔سینیٹ الیکشنز کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021