لاہور(شیخ مبشر حسین سے)سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے فوج کے کمانڈ کے بارے میں بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے آمنہ ملک کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو مسلم لیگ ن کے وکلاء نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث مسلم لیگ ن کے وکیل رمضان چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت بحث کے لیے مہلت فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے مسلم لیگ ن کے وکلاء کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس فورری تک کے لیے ملتوی کردی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف فوج کی کمانڈ کے بارے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا، خواجہ سعد رفیق کا بیان قابل دست اندازی جرم ہے لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ، درخواستگزار پولیس کو خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے.
