والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر2حصوں میں تقسیم ‘تحصیلوں کے آفیسرز نے الگ الگ پالیسی نافذ کردی

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) پنجاب لینڈ ریونیو ریکارڈ اتھارٹی کا قائم کردہ والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر2حصوں میں تقسیم ہوگیا، ایک ہی اراضی ریکارڈ سنٹر میں دو اراضی سنٹر نکلے، تحصیلوں کے آفیسرز نے الگ الگ پالیسی نافذ کردی، ماڈل ٹاﺅن میں کرپشن جگاﺅ اور تحصیل کینٹ میں کرپشن مکاﺅ مہم جاری ہو گئی۔ شہریوں کی کثیر تعداد کی رائے بھی دوحصوں میں بٹ گئی، تحصیل ماڈل ٹاﺅن کی انتظامیہ کو بدعائیں، جبکہ تحصیل کینٹ کے آفیسرز دعائیں حاصل کرنے لگے، پنجاب لینڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے تحصیل ماڈل ٹاﺅن نا صرف درپیش مسائل پرآنکھیں بند کرلیں شہریوں کی کثیر تعداد سراپا احتجاج بن گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر میں تحصیل ماڈل ٹاﺅن کی خاتون اے ڈی ایل آر ارم شہزادی کی جانب سے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے شکایات عام ہوچکی ہیں۔ تحصیل ماڈل ٹاﺅن میں ٹاﺅٹ مافیا اور مخصوص اشٹام فروشوں اورڈیلرز کے ذریعے پیسے لے کر انتقالات کی تصدیق ، وراثت کے اندراج اور حکم امتناعی کئے جانے کی پریکٹس جاری ہے تو دوسری جانب تحصیل کینٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نعیم بخش تارڈ بھی اپنے کردار اور روٹین کے مطابق کرپشن مکاﺅ کا نعرے لگاتے ہوئے برائے راست مالک اراضی اور شہریوں کو بلامعاوضہ انتقالات کی تصدیق کروانے میں مصروف ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحصیل کینٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن(ر) ظفر اقبال کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے تمام مالکان اراضی کو انتباہ کیا ہے کہ انتقالات کی تصدیق بالکل مفت کی جارہی ہے اور ٹاﺅٹ مافیا اشٹاف فروش ڈیلرز کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ایک ہی اراضی سنٹر تلے الگ الگ پریکٹس نے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ماڈل ٹاﺅن کی خاتون اے ڈی ایل آر کی جانب سے سنگین شکایات اور بے پناہ غلطیوں اورقوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے باوجود جہاں ڈی جی پی ایل آر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے وہاں تحصیل کینٹ میں شہریوں کے دئیے جانے والے ریلیف نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بدنامی سے دوچار کرنے اورشہریوں کو تکلیف دینے والی پریکٹس پر مرہم رکھ دی ہے۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے تحصیل کینٹ میں مفت انتقال کی فراہمی پر ڈی جی پی ایل آر اے کا شکریہ اداکیا جبکہ تحصیل ماڈل ٹاﺅن میں کرپشن کا نوٹس نہ لینے پر بھی شدید احتجاج کیا ہے تاہم پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکایات پر نوٹس لیا جارہا ہے میرٹ پر کارروائی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …