لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی آل پاکستان پارٹیز بد نظمی کا شکار

لاہور (عدنان بٹ سے) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی آل پاکستان پارٹیز بد نظمی کا شکار. صدر ہائی کورٹ بار اور سیکرٹری کی مداخلت پر معاملہ رفع کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہائی کورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں ہوئی. آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا گیا تھا. تاہم آل پارٹیز کانفرنس شروع ہوتے ہی بد نظمی کا شکار ہوگئی جب دو وکلا گروپ انتظامی اختیارات کے باعث ایک دوسرے کے سامنے آ گئے. ممنوعہ راستے  سے داخل ہونے پر وکیل نے اپنے ساتھی وکیل کو روکنے کی کوشش کی تو معاملہ توں توں میں میں تک نہ رکا اور دھکم پیل شروع ہو گئی. آل پارٹیز کانفرنس میں شریک مصطفی کمال، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی خواجہ سعد رفیق اور دیگر مہمان اس کھینچا تانی کو دیکھتے رہے. ہائی کورٹ بار کے صدر  چوہدری ذوالفقار اور سیکرٹری عامر سعید راں نے فوری موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا اور آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز کرایا.

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …