لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچرز کی پروموشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن سمیت پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سکول ٹیچر عبدالستار کی درخواست پر سماعت. درخواست کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سکول ٹیچرز کی پروموشن کے لیے غیر قانونی طور پر من پسند افراد کو پروموٹ کیا جا رہا ہے. تاہم ملی بھگت سے میرٹ پر آنے والے ٹیچرز کو ترقی نہیں دی جا رہی.درخواستگزار کے وکیل نے دوران سماعت نشاندہی کی کہ نوکری پر جوائننگ کی تاریخ میں ردو بدل کر کے سنیارٹی لسٹ تیار کی گئی ہے. درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت میرٹ پر پروموشن کے احکامات جاری کرے.. عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سیکرٹری ایجوکیشن اور پنجاب حکومت سے تحریری وضاحت طلب کر لی۔
