پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے جملیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی کو سرجیل نامی شخص نے ایک ماہ سے  اغوا کررکھا ہے ۔بیٹی بتول کو ورغرا کر ملزم نے اغوا کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹی کو بازیاب کروا جائے عدالتی احکامات  پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروا کہ عدالت میں  پیش کیا تو کمرہ عدالت میں لڑکی نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے شرجیل سے شادی کی  جس پر عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے سکیورٹی اہلکاروں نے جوڑے کو احاطہ عدالت سے روانہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …