ہائیکورٹ کے 8 ریٹائرڈ ججز کی پنشن بقایا جات روکنے کیخلاف درخواست، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب سے 11 دسمبر کو جواب طلب

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ ججز کو پنشن اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر اکائونٹنٹ جنرل سے 11 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواستگزار سابق ججز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اکاونٹنٹ جنرل آفس نے کسی قانونی تقاضے کے بغیر ان کی پنشن اور مراعات روک دی ہیں۔ ریٹائرڈ جخز 1998 سے 2015 تک لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج فرائض سر انجام دیتے رہے اکائونٹنٹ جنرل آفس نے 7 ججز کو ملنے والی پنشن روک دی ہے جبکہ 1 ریٹائرڈ جج کو پنشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …