پی آئی اے کا نجف کیلئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ‌ ٹی وی) پی آئی اے نے نجف کیلئے یکطرفہ اور دوطرفہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کہا کہ انکا مشن ہے کہ سفر کیلئے پی آئی اے مسافروں کی پہلی ترجیح ہو۔ نجف کی پروازیں اپنے آغاز کے بعد خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے کہ مزید مسافروں کو پی آئی اے کے ذریعے سفر کیلئے راغب کیا جائے۔ اس کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ پی آئی اے کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کر رہی ہے اور ان پروازوں کیلئے ملک بھر کے دیگر شہروں سے مسافروں کو باسہولت منسلک پروازوں کے ذریعے کراچی سے نجف پہنچایا جا رہا ہے۔ نجف کیلئے جاری رعائتی کرائے 15 دسمبر تک موثر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …