لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹٹی وی) شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔اتوارکے روز شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹائون ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹائون ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹائون شپ ،گرین ٹائون ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ ،صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا یا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
