لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی سپیشل ریڈنگ ٹیموں نے شہر میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے 2 شادی ہال اور ایک فارم ہائوس کو سر بمہر کرکے دو منیجروں کو گرفتار کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق اے سی (سٹی) عبداللہ خرم نیازی نے میرج ہال گلشن راوی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا اور منیجر کو گرفتار کروا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ریڈنگ ٹیم نے ایونیو مارکی کو بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ایک اور سپیشل ریڈنگ ٹیم نے رائیونڈ میں گرین ایکٹرفارم ہائوس کو ون ڈش اور اوقات کارکی خلاف ورزی پر سیل کر دیا جبکہ منیجر کو گرفتار کروا دیا ہے۔
