لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )خواجہ سعد رفیق کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست حلقہ 125 سے ایم این اے کے امیدوار حامد خان نے ایڈووکیٹ محمد حسین کی وساطت سے دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے حلقہ این 125 سے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تاہم۔حلقہ میں دھاندلی کے اقدام کو ٹریبونل کے روبرو چیلنج کیا گیا ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے 11 مئی 2015 سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے درخواست گزار وکیل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ خواجہ سعد کی اپیل کا جلد فیصلہ کرے۔
