لاہور( میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مختار احمد کی درخواست پر سماعت کی. درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ہیلتھ میں جونیر کلرک کے طور پر فرائض سر انجام دے رہا تھا..غیر قانونی طور پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے نوکری سے برطرف کر دیا..درخواستگزار کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ نوکری سے برطرف کرنے سے پہلے کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا. دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چیف سیکرٹری کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا.لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا. درخواست گزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین کے تحت کارروائی کا حکم دے.. عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.
