لاہور( میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گونگے بہرے بچوں پر تشدد کے خلاف درخواست میں سپیشل ایجوکیشن فار سٹاف ایسوسی ایشن کے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں.تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے گونگے بہرے بچوں پر تشدد کے واقعہ کیخلاف درخواست پر سماعت کی. سماعت کے دوران سپیشل ایجوکیشن فار سٹاف ایسوسی ایشن نے فریقین بننے کیلئے درخواست دی اور استدعا کی کہ ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر فریق بنا کر ان کا موقف سنا جائے. ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسکہ میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طلباء وطالبات پر سرکاری بس میں تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روکُ تھام کے لئے سپیشل بچوں کی بسوں میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کا حکمُ دیا تھا
