لاہو ر ( میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے33ویںاجلاس میں اریگیشن اور ہیلتھ سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب 7کروڑ 3 لاکھ 1 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی۔
