لاہور( میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)کینٹ کہچری کی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد نذیر حسین کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے خا حکم جاری کر دیا ۔ تھانہ مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا اور دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے۔ ملزم کے خلاف 9 سی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے تقریبا 1800 گرام چرس اور 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے ملزم کے کیس کی سماعت کی عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ملزم کی مکمل رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دیں دیا۔
