سابقہ ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ منظور احمد گرفتار

لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)منظور احمد سابقہ ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ سال 2004ءمیں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے فارغ ہوا۔ بعدازاں سال2006ءمیں بحوالہ چٹھی نمبرLCS(ADMN)-1(39)/86-Pمورخہ18-05-2006اور بحوالہ بروئے آرڈر نمبر DO(H&RM)SG/367مورخہ21-11-06کے تحت ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ لاہور تعینات ہوا۔ بعدازاں سال2011ءسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر اور مذکورہ ملزم کے آرڈر جعلی ہونے پر اس کو محکمہ سے فارغ کیا گیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ عنوان بالا نمبری529/11مورخہ07-05-11جرم 420/468/471ت پ PCA 5/2/47تھانہ ہربنس پورہ لاہورحال اینٹی کرپشن قصور درج رجسٹرڈ ہوا۔مذکورہ ملزم پر الزم ہے کہ اس نے DCلاہور وغیرہ کے جعلی وفرضی دستاویز تقرری وچٹھی ہائے جاتے تیار کرکے اپنے آپ کو بطور ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ تعینات کیا۔ دوران تعیناتی عرصہ تقریباً6سال مذکورہ نے گورنمنٹ آف پنجاب کے خزانہ سے تنخواہ کی مد میں تقریباً23لاکھ روپے ودیگر مراعات حاصل کیں۔ جس کی اول تفتیش بذریعہ لوکل پولیس عمل میں لائی گئی۔جوکہ بعدازاں عدم اختیار کی بناءپر تفتیش مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد ہوکر تفتیش بذریعہ
(1) محمد طارقDDI/R&Dاینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور اور(2) احمد جاوید چٹھہADI/ACEشیخوپورہ(3) امتیاز احمد خانADI/ACEقصور،(4)نعیم الرحمن خانDDI/ACEقصور عمل میں لائی گئی۔ جنہوں نے اپنی تفتیش ہائے میں ملزم منظور احمد سابقہ ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ نے تفتیش میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے مختلف درخواستیں ورٹ پٹیشن ہائی کورٹ دائر کیں۔ بعدازاں مذکورہ نے ایک درخواست برائے دوبارہ تفتیش DGاینٹی کرپشن پنجاب لاہور کو دی جوکہ مجاذ اتھارٹی نے اس کی درخواست برائے دوبارہ تفتیش کو خارج کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے اس کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کیا۔ بعدازاں جناب بریگیڈئیر(ر) مظفر علی رانجھا صاحب ڈائریکٹر جنرل پنجاب اینٹی کرپشن پنجاب لاہور اورجناب عدنان ارشد اولکھ صاحب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور اور محمد عمر مقبول ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور نے مذکورہ ملزم کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مجاز اتھارٹی کی ہدایت کی پر شاید عنایت بھٹی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن قصو ر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ24-11-2017کو ملزم منظور احمد سابقہ ایڈمنسٹریٹر گوالہ کالونی ہربنس پورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …