پاکستانی نوجوان اخلاق و کردار بلند رکھ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں:علامہ ابتسام الہی ظہیر

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) معروف دینی سکالر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے اور پاکستانی نوجوانوں اخلاق و کردار بلند رکھ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں تین روز فہم قرآن کلاس کا آغاز کیا گیا جس میں یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، پہلے دن معروف سکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر نے حیا اور پاکدامنی کے موضوع پر طلبہ وطالبات سے خطاب کیا،

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ قرآن ہے اور اللہ کی رضا قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ممکن ہے۔ ملک دشمن قوتین پاکستانی نوجوانوں کو مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …