ڈاکوﺅں نے لیگی ایم پی اے علیم شاہ اور رہنما کو لوٹ لیا

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبدالعلیم شاہ کو نیشنل ہائی وے پرڈاکوئوں نے لوٹ لیا،ڈاکورکن پنجاب اسمبلی سے قیمتی سامان اور 42ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبدالعلیم شاہ ڈیرہ غازی خان سے لاہورجارہے تھے کہ میاں چنوں کے قریب نیشنل ہائی وے پرمیلسی لنک کنال کے نزدیک ان کی گاڑی خراب ہوگئی۔ جبکہ تھوڑے ہی فاصلے پرپٹرولنگ پولیس کی چوکی بھی ہے۔مسلح ڈاکوئوں کایہاں سے گزرہوتوانہوں نے ایم پی اے عبدالعلیم اورساتھیوں کودیکھ کرگھیرے میں لیا۔اسلحے کے زورپرگاڑی سے قیمتی سامان اور 42ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ ایم پی اے عبدالعلیم شاہ نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کروادیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …