لاہور، قصور ، شیخوپورہ، ننکانہ میں 638غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) لاہور، قصور ، شیخوپورہ، ننکانہ میں 638غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے اعتراف کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت لاہور ڈویژن کے چار اضلاع میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں قائم ہیں جن میں قصور  میں 188، لاہور میں 213، شیخوپور ہ 176اور ننکانہ میں 43 غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے ریکارڈ نیب لاہور کو مہیا کر دیا ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد بڑے پیمانے پر عوام کے اربوں روپے ہڑپ کرنے والے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا،اس وقت قصور ، ننکانہ ، شیخوپورہ ، لاہور میں 161 سوسائٹیاں ایسی ہیں جنہوں نے منظوری کے لئے درخواست دے رکھی ہے ،ایل ڈی اے کے مطابق 161 سوسائٹیوں کی حتمی منظوری تک ان سوسائٹیوں کو بھی غیر قانونی سمجھا جائے ، ایل ڈی اے نے شہریوں کا انتباہ کیا ہے کہ اشتہارات کے ذریعے پلاٹ فروخت کرنے والی ہائوسنگ سکیموں میں عوام اس وقت تک پلاٹ نہ خریدیں جب تک ایل ڈی اے منظور ی نہ دے ،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ پلاٹو ں کی فروخت اور ترقیاتی کام فوری طور پر بند کر دیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …