لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹائون سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تزیلہ عمران کی درخوست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعطم نواز شریف نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں اور عوام کو ملکی ادارں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔درخواستگزار کے مطابق نواز شریف کی ملکی ادارون کے خلاف تقاریر غدارئ کے زمرے مین اتین ہین اور تھانہ ماڈل ٹاون کو نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہذا عدالت پولیس کو نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔
