لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہور ہائیکورٹ نے بلوچ ٹرانسپورٹ اور نیو حبیب خان ٹرانسپورٹ کو لاری اڈہ میں علیحدہ سٹینڈ فراہم کرنے کی درخواست پر میئر لاہور کو درخواستگزاروں کا موقف سن کر 30 نومبر تک فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بلوچ ٹرانسپورٹ اور نیو حبیب خان ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کیدرخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ لاری اڈہ ایڈمنسٹریٹر نے درخواستگزاروں کی بسیں مخصوص سٹینڈ پر لگانے سے روک رکھا ہے،ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر درخواستگزار ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بسیں مختلف جگہوں پر لگائی جا رہی ہیں، درخواستگزار کے وکیل نے بتایاکہ کمپنیوں کی 100 سے زائد بسیں مختلف سٹینڈ پر لگنے سے کاروبار کو نقصان ہو رہا ہے، لہذا بلوچ ٹرانسپورٹ اور نیو حبیب خان ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو لاری اڈہ پر ایک مخصوص سٹینڈ فراہم کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مئیر لاہور کو حکم دیا کہ درخواست گزاروں کا موقف سن کر 30نومبر تک فیصلہ کریں ۔
