لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) کینٹ کچہری لاہور پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ۔ پولیس عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائے ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان کو اکیلے چھوڑ کر خود غائب ہو گئے ۔شراب فروشی میں ملوث چار ملزمان 2 گھنٹے تک بغیر پولیس اہلکار کے اپنی پیشی کا انتظار کرتے رہے۔تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے لائے ۔ پولیس اہلکار عدالتوں میں مختلف تھانوں سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر پیشیوں پر لاتےہیں ۔پولیس اہلکار ملزمان کو اکیلے چھوڑ کر خود غائب ہو گیا ۔ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان کمرہ عدالت سے باہر عدالت میں پیشی کے لئے پولیس اہلکار کی راہ تکتے رہے۔
