لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہورہائیکورٹ نے 4 دفعہ سزائے موت کے دو مجرمان کو باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی. وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان کو شک کی بنیاد پر ملوث کیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن ججز پتوکی نے دونوں مجرمان کو 2013 میں چار چار دفعہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا. عدالت نے ریاست اور شکیل جو اپنے ماں باپ اور دو گارڈز کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی تھی. دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ نہیں ہیں. عدالت نے فریقین وکلا کی دلائل اور ثبوتوں کی عدم موجودگی پر دونوں مجرمان کو بری کر دیا۔
