گردہ سکینڈل میں ملوث سیاسی رہنما چودھری سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری ضمانت میں دس روز کی توسیع

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) سیشن عدالت نے گردہ سکینڈل میں ملوث سیاسی رہنما چوہدری سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری ضمانت میں دس روز کی توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالحق نے ملزم ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری درخواست ضمانت میں مزید توسیع کردی عدالت نے ایف آئی اے حکام سے دوبارہ ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا۔درخوسستگز​ار کا موقف تھا کہایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ایسے گھنوانے جرم میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر شہریوں کے گردے نکالتا تھا۔عدالت کے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …