لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے موٹرسائیکل چوری کیس کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 5 ماہ قید اور 2 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا کا حکم جاری کیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ جوہر ٹاون میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج تھا ۔عدالت نے مجرم حبیب کو پانچ ماہ قید اور دو ہزار روپے جرمانے کا حکم جاری کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف جرم بھی کیا ہے۔ ملزم کو قانون کے مطابق سزا کا حکم جاری کیا جائے۔
