لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 4 مجرموں کو جرمانے کی سزا سنا دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے مجرموں کو جرمانے کی سزا سنائی ۔ مجرموں کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا ۔ عدالت نے مجرموں کو مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔عدالت نے مجرم محمد عبدالقیوم، عدیل ، معروف اور وسیم کو فی کس دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں کرایا جائے لیکن ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ہیں ۔ پراسیکیوتر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرموں کو مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Right Facing Red For Rent Real Estate Sign in Front of Beautiful House.