لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی جانب سے شہری کی فیکٹریاں نیلام کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی. تاجر رہنما شیخ محمد سعید کی جانب سے درخواست دائر کی گئی. درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ اسکے حق میں آ چکی ہے۔اسکی فیکٹریاں غیر قانونی طور پر نیلام کی گئی ہیں. درخواستگزار کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں میں انڈین را ایجنٹ پکڑوانے پر پنجاب سمال انڈسٹری نے فیکٹریاں سیل کر کے نیلام کر دیں. جبکہ ایس پی سیکیورٹی لاہور نے انکوائری رپورٹ مرتب کی ہے جو کہ میرے حق میں آئی۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب سمال انڈسٹری کی جانب سے فیکٹریاں نیلامی کا اقدام کالعدم قرار دے۔عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر پنجاب آسمال انڈسٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست پر مزید کاروائی 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
