لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،متاثرین کی جانب بیرسٹرعلی ظفر پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث پیش نہ ہوئے،دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ پبلک نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،رپورٹ فراہم نہ کرنا معلومات تک رسائی کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے،حکومت انکوائری رپورٹ سرد خانے میں نہیں ڈال سکتی،انہوں نے کہا کہ متاثرین جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف آپریشن کا حکم کس نے دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
