حافظ محمد سعید کی نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوسکا

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ریویو بورڈ نے حکومت سے متعلقہ ریکادڑ مانگ لیا ہے.تفصیلات کے مطابق حافظ سعید کی نظر بندی کی معیاد میں توسیع کیلئے انہیں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا. بند کمرے کی کارروائی میں حافظ سعید کے وکیل نے ان کی  نظربندی کو بلا جواز  قرار دیا. حکومت کے وکیل نے حافظ سعید کے موقف کی نفی کی اور بتایا کہ ٹھوس مواد کی بنیاد پر حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا ہے. رکنی ریویو بورڈ نے حافظ سعید کی نظر بندی کیلئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ ریکادڑ 22 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے سینیئر جج جسٹس یاور علی کے قائم مقام چیف جسٹس بننے  کی وجہ سے ریویو بورڈ  دوبارہ تشکیل دیا اور جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں سہ رکنی بورڈ بنایا گیا. بورڈ کے دیگر ارکان میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …