لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن میں تین روزہ کتب میلہ شروع

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )  لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن میں تین روزہ کتب میلہ شروع ہوگیا ہے جس مختلف موضوعات پر لکھی گئیں کتب وکلاء کی توجہ کو مرکز بنی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق وکیل رہنما اور سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر خامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن میں لگنے والے کتاب میلے کا افتتاح کی کتاب میلے میں سیاست ادب مذہب فلسفے اور شاعری کے موضوع پر مختلف پبلثرز نے اپنے اسٹال لگائے ہیں وکلاء نے مختلف موضوعات پر کتب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے کتب میلے میں  ایک درجن سے زائید پبلشرز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر  کتابیں پچاس فیصد کم قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں وکلاء کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ میں آنے والے سائلین بھی کتاب میلے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وکلاء کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کی سطح پر کتاب میلہ ایک بہترین سرگرمی ہے  قانون کی کتابیں پڑھنے والوں کے لیے ایک ہی جگہ پر مختلف  موضوعات کی کتب کی فراہمی ایک خوش آئیند اقدام ہے جسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …