لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہورہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریڈیو کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے ریڈیو پاکستان کے 23 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کیدرخواستگزاران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عرصہ دراز بطور ڈیلی ویجز کام کر رہے ہیں. غیر قانونی طور پر جونیر کو پروموٹ کر دیا گیا ہے. درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ 15 سال سے کام کر رہے ہیں لیکن مستقل نہیں کیا جا رہا.. عدالت دے استدعا کی گئی کہ عدالت ریڈیو پاکستان کو ملازمین کی مستقلی کا حکم دے.. عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کو درخواست گزاران کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
