اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کارکردگی رپورٹ جاری ، تاریخ میں پہلی باروصول شدہ درخواستوں کے مقابلے میں فیصلہ شدہ درخواستوں کی تعداد زیادہ

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن 16جولائی 2016سے ستمبر 2017تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،محکمہ اینٹی کرپشن کی تاریخ میں پہلی باروصول شدہ درخواستوں کے مقابلے میں فیصلہ شدہ درخواستوں کی تعداد زیادہ،ڈی ڈی آئی قصور عمر مقبول،ڈی ایس پی شیخوپورہ سید عباس شاہ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر سید زبیر اخلاق،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر میڈیم نازیہ سندھو،ڈی ایس اپی اینٹی کرپشن لاہور ریجن رئیس احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن لاہور یجن امتیاز محسن ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ہیڈ کوارٹر لاہور ریجن اعظم منیس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن محمد خالد نے دن رات کی بنیاد پر انکوائریوں کی سماعت کرکے اپنی کارکردگی کو ثابت کیا، 2016کے ماہ جولائی ستمبر 2017 تک دھوکہ دہی،فراڈ ،سرکاری اراضی پر قبضے کرنے ،رشوت وصولی ،کرپشن ،لینڈ مافیا کی معاونت کرنے ،سرکاری فنڈز اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے،ناجائز اثاثہ جات،سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اختیارات سے تجاوز کرنے وغیر ہ کے الزامات میں سینکڑوں سرکاری اور پرائیویٹ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت سائلین کی جانب سے دی جانے والی 14ہزار 4 درخواستوں اور انکوائریوں کی سماعت کی گئی ،جس میں سے 13ہزار 6سو 65اانکوائریوں پرفیصلے کرتے ہوئے سائلین کو انصاف مہیا کیا گیا یا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا گیا ،2188اشتہاریوں اور مقدمات میں مطلوب افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ،جبکہ ان شتہاریوں اور مختلف مقدمات میں پرائیویٹ اور سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن لاہور یجن کی جانب مقرررہ کردہ ریڈ ٹیم نے 376ریڈ آپریشنز کئے جس میں کامیابی کا تناسب 90فیصد رہا ،اس کے علاوہ مقدمات میںگرفتار ملزمان کے 1471چالان مکمل کرکے ان کو عدالتوںمیں جمع کروایا گیا ،سائلین کی جانب سے دائر درخواستوں میں ملزمان سے 111ملین روپے کی ریکوری کرکے حقداران کو دی گئی یا ان کو حکومتی خزانے میں جمع کروایا گیا ، اس کے علاوہ اراضی کی صور ت میں 690ملین روپے کی ریکوری کی گئی جس کی مجموعی تعداد 1141ملین روپے بنتی ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سائلین کی جانب سے وصولی کی گئی درخواستوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں انکوائریوں پر فیصلہ کرکے ان پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے جس میں ڈی ڈی آئی قصور عمر مقبول،ڈی ایس پی شیخوپورہ سید عباس شاہ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر سید زبیر اخلاق،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر میڈیم نازیہ سندھو،ڈی ایس اپی اینٹی کرپشن لاہور ریجن رئیس احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن لاہور یجن امتیاز محسن ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ہیڈ کوارٹر لاہور ریجن اعظم منیس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن محمد خالدکی کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہاہے کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب مظہر علی رانجھا کی طرف سخت ہدایات ہیں کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے جن پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے ،انشاء اللہ آنے والے سال میں اور رواں سال کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …