وردی بدل گئی کارنامے نہیں بدلے….لاہور پولیس نے ایسا کام دکھایا کہ ….. عدالت نے ایس ایچ او طلب کرلیا

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ، تھانہ شاہدرہ نے تین کمسن یتیم بھائیوں پر فراڈ کا مقدمہ درج کر دیا ،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کر لیا ،وردی بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کے کارنامے نہیں بدل سکے،تین کمسن بچوں کو قبضہ گروپ بنا دیا، تھانہ شاہدرہ نے تینوں کمسن بھائیوں پر دفعہ 420 کے تحت فراڈ کا مقدمہ درج کر دیا، پولیس نے پانچ سالہ علی احمد ، چھ سالہ حسیب احمد اور بارہ سالہ شعیب حسن پر فراڈ کرکے دوکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیا، کمسن بچوں نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔تینوں بھائیوں کا عزم ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر بڑے آدمی بننا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب ہمیں فوری انصاف فراہم کریں ۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بیگ نے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ایسے کارناموں کی وجہ سے شہریوں کا پولیس سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 25 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …