حناپرویز بٹ نے الزام تراشی،گالم گلوچ کی سیاست کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے الزام تراشی،گالم گلوچ اور جھوٹ کی سیاست کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ایسی سیاست ہماری نوجوان نسل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاست میں ان کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔پاکستان کی سیاست میں گزشتہ چند سالوں سے الزام تراشی ،جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کھیل کھیلا جا رہا ہے کہ جو ہماری نئی نسل کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔لہذا یہ ایوان تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور پائیدار مستقبل کیلئے سیاست میں الزام تراشی اور گالم گلوچ کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل کے ذہنوں میں عوامی لیڈرز کے منفی تاثرات پیدا نہ ہو سکے اور پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل بھی قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …