لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 مجرموں کو جرمانے کی سزا سنا دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے مجرموں کو جرمانے کی سزا سنائی مجرموں کے خلاف تھانہ ہنجروال اور تھانہ مصطفی ٹاون میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا ۔عدالت نے مجرموں کو مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔عدالت نے مجرم آصف علی، محمد اشفاق اور مجرم فرزند علی کو فی کس دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں کرایا جانا ضروری ہے ۔ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ہیں۔ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
