چیف جسٹس سید منصور علی شاہ 7رکنی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )چیف جسٹس سید منصور علی شاہ 7رکنی وفد کے ہمراہ 12روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ، جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہائیکورٹ لان میں ہوئی تقریب کا قومی ترانے بجایا گیا اور پھر آغاز تلاوت قرآن پاک سے کا گیا. حلف برداری کی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے  فرائض  محمد اکمل  نے ادا کیےجسٹس انوار الحق نے جسٹس محمد یاور علی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف  لیا۔ حلف برداری تقریب میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے فاضل جج صاحبان، صوبائی و وفاقی لاء افسران، سینئر وکلاء اور عدالت عالیہ کے افسران نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد قائمقام چیف جسٹس نے چیف جسٹس کے عہدہ کا پروٹوکول لینے سے انکار کردیا تاہم حلف برداری کے بعد روایات کے مطابق پولیس کے چاک وچوبند دستے نے فاضل قائم مقام چیف جسٹس کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …