لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے بریت کی اپیل مسترد کر دی تفصیلات کے مطابق جسٹس صداقت علی خان اور شہرام سرور پر مشتمل خصوصی بنچ نے ملزم کی ناصر احمد کی بریت کی اپیل پر فیصلہ سنایا اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا جبکہ ماتحت عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا سرکاری وکیل نے اپیل کنندہ کی بریت کی اپیل کی مخالفت کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ناصر احمد پر اپنی سالی شہناز بی بی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا ملزم کا جرم ثابت ہونے ہر سزائے موت کا حکم دے چکے ہیں سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے شادی کی تقریب میں سالی کو تین فائر مارے جرم ثابت ہونے پر ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم برقرار رکھا جائے عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی بریت کی اپیل خارج کر دی۔
