لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )لاہور ہائیکورٹ نے مہتاب الٰہی مارکیٹ اچھرہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے مارکیٹ کے دوکاندار موسی خان کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ زیلدار روڈ پر مہتاب الہی مارکیٹ سنگل سٹوری دکان جو پرانی حالت میں ہے درخواستگزار وکیل نے الزام لگایا کہ مارکیٹ کے ایک دوکاندار غلام حسین نے سیاسی بنیادوں پر مارکیٹ میں دوکان کے اوپر تعمیر شروع کر دی ہے۔درخواستگزار وکیل بے نشاندہی کی کہ دکانوں کے اوپر دکانوں کی تعمیر بلڈنگ پلان کی منظوری اور این او سی نہیں لیا گیا درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت غیرقانونی تعمیر پر کاروائی کا حکم دے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سے جواب طلب کر لیا۔
