لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) چیف لیسکو واجد کاظمی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر چیف لیسکو ہائیکورٹ پیش ہوئے،،چیف لیسکو نے عدالت کو بل درستگی کی یقین دہانی کرائی تو عدالت نے درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے لیسکو چیف واجد کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے سینچری پیپر بورڈ مل کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار مل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو کی جانب سے اضافی بل چارجنگ پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا..عدالت نے لیسکو چیف کو درخواست ہر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے.عدالتی حکم کے باوجود لیسکو چیف نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا. توہین عدالت درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے متعدد بار بلانے پر لیسکو چیف نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا. گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف لیسکو کے قابل سماعت ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جو کہ چیف لیسکو کے ہیش ہونے پر عدالت نے وارنٹ واپس لے لیے.چیف لیسکو کی بل کی درستگی کی یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری واپس بھی واپس لے لیے۔
