توہین عدالت درخواست پر ڈی جی واسا، سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )لاہورہائیکورٹ نے ڈائریکٹر واسا شیخ اکرم کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ڈی جی واسا، سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے چوہدری شاہد کی درخواست پر سماعت کی. درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی پی او لاہور کے آفس کے باہر چوک میں پر وقت گندگی کا ڈھیر لگا رہتا ہے. چوک نالے کا منظر پیش کرتا ہے.. واسا کی نااہلی کے باعث علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں.عدالت چوک کو صفائی ستھرائی کا حکم دے چکی ہے.عدالتی حکم کے باوجود صفائی کا خیال نہیں کیا جا رہا.درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ تین دفعہ توہین عدالت کی درخواست دائر کر چکے ہیں لیکن حکم بالا غفلت کا شکار ہے.عدالت ڈائریکٹر واسا کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے.عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …