لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت،استغاثہ کے وکیل کے دلائل جاری

لاہور(M92)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پرسماعت جاری ہے،حکومتی اپیل کی سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ سماعت کررہاہے،دوران سماعت سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ معلومات تک رسائی کاقانون بنیادی حقوق تصورکیاجاتاہے،جوڈیشل انکوائری رپورٹ عوامی دستاویزہے،شائع کی جائے،انہوں نے کہا کہ رپورٹ شائع ہونے سے ملزمان کے ٹرائل پرکوئی اثرنہیں پڑے گا،رپورٹ کی مدد سے کسی کومجرم نہیں ٹھہرایاجاسکتا،استغاثہ کے وکیل کے دلائل جاری ہے ،ادھرحکومتی وکیل خواجہ حارث فل بنچ کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …