روٹ اور کرایہ کی معلومات کےلئے ایل ٹی سی نے اپنی ایپ متعارف کرادی

لاہور(M92) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں جدت لانے کے لئے مختلف منصوبہ جات پر منصوبہ بندی اور موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت شہریوں کو باکفایت محفوظ اور عالمی معیار کی سفری سہولیات مہیا کررہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہریوں کے لئے سمارف فون اپلیکیشن ”اپنی سواری“ کے نام سے متعارف کروادی ہے۔یہ انڈرائیڈ بیسڈ ایپلکیشن انٹرنیٹ سے سمارٹ فون پر مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکے گی۔۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت مسافر کسی بھی جگہ بس کی آمد کے بارے میں صحیح اوقات اربن روٹس کی معلومات پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ ہیلپ لائن اور اپنے ٹرپ کو بہتر انداز میں شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک سفر کرنے کے لئے مفید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …