لاہور (M92) پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے آن لائن ٹکٹ فروخت کردیں۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ترجمان کا کہناہے کہ ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روازنہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
