نائب تحصیلداروں کو اپ گریڈ نہ کرنے کےخلاف محکمہ فنانس سے جواب طلب

لاہور (M92) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نائب تحصیلداروں کو اپ گریڈ نہ کرنے کےخلاف درخواست پر محکمہ فنانس سے 24 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ارشاد اللہ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے پٹواریوں اور تحصیلداروں کو اپ گریڈ کر دیا گیا لیکن نائب تحصیلداروں کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نائب تحصیلداروں کو میرٹ پر اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …